جمعرات 16؍شعبان المعظم 1444ھ9؍مارچ 2023ء

زمان پارک میں کریک ڈاؤن کا خدشہ، PTI رہنما کارکنوں کو بلاتے رہے

تحریک انصاف کو زمان پارک لاہور پر پولیس کے کریک ڈاؤن کا خدشہ تھا جس کے باعث پارٹی رہنما کارکنوں کو بلاتے رہے۔

فواد چوہدری، علی زیدی، حماد اظہر، فرخ حبیب اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر رہنما سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے کار کنوں کو زمان پارک بلاتے رہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے دکھائی جانے والی ویڈیوز آج کی نہیں بلکہ پرانی اور جیل بھرو تحریک کی ہیں۔

اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ آج رات سپر ہائی الرٹ ہے، کارکن اسے ہلکا نہ لیں۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت مکمل بوکھلا چکی ہے، عمران خان کی گرفتاری ملک کو بہت بڑے بحران میں دھکیل دے گی۔

دوسری جانب رات بھر ڈنڈا بردار پی ٹی آئی کارکنان زمان پارک کے باہر موجود رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.