جمعرات 16؍شعبان المعظم 1444ھ9؍مارچ 2023ء

پی ایس ایل 8 کے 25ویں میچ میں باؤنڈریز کا ریکارڈ بھی بن گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 25 ویں میچ میں ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ باؤنڈریز لگنے کا ریکارڈ بن گیا۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے میچ جہاں ایونٹ کا اب تک کا ہائی اسکورننگ میچ تھا وہیں اس میں گیند نے سب سے زیادہ بار باؤنڈری لائن کراس کی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 25ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹ سے تاریخی شکست دے دی۔

راولپنڈی میں ہونے والے اس میچ میں مجموعی طور پر 75 بار گیند باؤنڈری لائن کے پار گئی۔

پی ایس ایل کے اس میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مجموعی طور پر 54 چوکے اور 21 چھکے لگائے۔

اس سے قبل سی پی ایل میں جمیکا اور ٹرینباگو نائیٹ رائیڈر کے میچ میں 73 باؤنڈریز لگی تھیں، اسی طرح نیوزی لینڈ کے سینٹرل ڈسٹرکٹ اور اوٹیگو کے میچ 72 بار گیند نے باؤنڈری لائن کراس کی تھی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے نے سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پی ایس ایل 8 میں 25 میچ مکمل ہوچکے ہیں، ایونٹ میں اب تک 348 چھکے اور 781 چوکے لگے ہیں۔

پی ایس ایل 8 میں انفرادی کارکردگی کے لحاظ سے محمد رضوان 421 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور ہیں جبکہ عماد وسیم نے 359 اور بابر اعظم نے 343 رنز بنالیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.