جمعرات 16؍شعبان المعظم 1444ھ9؍مارچ 2023ء

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل شام 4 بجے طلب، حج پالیسی سمیت چار نکاتی ایجنڈا جاری

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس کل شام 4 بجے اسلام آباد میں ہو گا۔ 

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور ہوگا۔ کابینہ اجلاس میں حج پالیسی 2023 پیش ہو گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ حج پالیسی کی منظوری دے گی۔ 

ذرائع کے مطابق کابینہ یکم اور 6 مارچ کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ 

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں نیشنل ایئر پالیسی بھی پیش کی جائے گی۔ کابینہ کو توانائی بچت اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ میں لیجسلیٹو کیسز پر قائم کمیٹی کے 6 جنوری کے فیصلوں کی توثیق ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.