میڈیکل کے طلباء کو حافظ قرآن ہونے پر اضافی 20 نمبر دینے کا معاملہ سماعت کےلیے مقرر کردیا گیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں میڈیکل کے طلباء کو حافظ قرآن ہونے پر اضافی نمبر دینے کے معاملے پر از خود نوٹس سماعت کےلیے مقرر کیاگیا ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 15 مارچ کو اس معاملے کی سماعت کرے گا۔
از خود نوٹس کیس کے بینچ میں جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد وحید بھی شامل ہیں۔
عدالت عظمیٰ نے از خود نوٹس کیس میں پاکستان میڈیکل کمیشن، اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
سپریم کورٹ نے گزشتہ سال سماعت کے دوران معاملہ سامنے آنے پر از خود نوٹس لیا تھا۔
Comments are closed.