جمعہ 17؍شعبان المعظم 1444ھ10؍مارچ 2023ء

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ملا جلا رحجان دیکھنے میں آیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 24 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 358 پر بند ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے وفاقی حکومت کے قرض کی تفصیلات جاری کردیں۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 287 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 41 ہزار 621 رہی۔

حصص بازار میں آج 16 کروڑ 28 لاکھ شیئرز کے سودے 6 ارب 33 کروڑ روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 9 ارب روپے بڑھی ہے۔

کاروبار اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ہزار 345 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.