اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں عمران خان کی عدم پیشیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔
عدالت کا تحریری فیصلے میں کہنا ہے کہ عمران خان مسلسل آئین کی پامالی کر رہے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ عمران خان 15 دسمبر 2022ء سے اب تک ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے۔
عدالت عالیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اگر 13 مارچ کو بھی عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری دوبارہ بحال ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے 13 مارچ کو سیشن عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
Comments are closed.