بدھ 15؍ شعبان المعظم 1444ھ 8؍ مارچ 2023ء

عورت مارچ کی اجازت دینے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عورت مارچ کی اجازت دینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عورت مارچ کی اجازت دینے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نزاکت عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی اجازت کا نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل31 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

وکیل نزاکت عباسی نے کہا کہ آئین پاکستان کی دفعہ 2 کے مطابق ریاست کا مذہب اسلام ہے، اجازت نامہ دیتے ہوئے آرٹیکل 16 کو نظر انداز کیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بینرز اور پلے کارڈ ماضی کی بات ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل سے سوال کیا کہ ابھی آپ کو کیا خدشہ ہے؟ کیا آئین پاکستان نے ان کو یہ حق نہیں دیا؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.