منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

آئی ایم ایف قرض پروگرام سے متعلق قوم کو اچھی خبر ملے گی، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام سے متعلق قوم کو اس ہفتے اچھی خبر ملے گی۔

اسلام آباد میں قرض پروگرام کی بحالی کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو 30 جون 2023 تک دوست ممالک سے فنڈنگ کی تصدیق کروا دی گئی ہے۔

آئی ایم ایف عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ شیڈول ہونے کی تصدیق کر رہا ہے، عالمی مالیاتی ادارے کی پیشگی شرائط پر مکمل عمل درآمد ہوچکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی پر آئی ایم ایف مشن 1 ارب 10 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی سفارش کرے گا۔

ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اپریل کے پہلے ہفتے میں قرض کی منظوری دے گا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری پر پاکستان کو فوری رقم مل جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.