منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

الیکشن کمیشن کے خط پر گورنر غلام علی نے جواب دے دیا

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا۔

خط کے متن کے مطابق گورنر غلام علی نے الیکشن ٹیم کو مشاورت کےلیے کل بلالیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں انتخابات کب کروائے جائیں؟الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مشاورت کےلیے گورنر غلام علی کو خط لکھ دیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی ٹیم انتخابات کے انعقاد کےلیے تیاری مکمل کرکے آئے۔

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں الیکشن کےلیے گورنر سے مشاورت کے لیے 3 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی ٹیم سیکریٹری ای سی پی، اسپیشل سیکریٹری اور ڈی جی لاء شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے کل 11 بجے اجلاس بلایا ہے، الیکشن کمیشن کا وفد مشاورت کےلیے گورنر ہاؤس پشاور جائے گا۔

خیبرپختونخوا میں الیکشن کے حوالے سے مشاورتی ملاقات میں ای سی پی کے وفد کی سربراہی سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.