منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

عمران خان سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھنے سے مرنا بہتر سمجھتے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھنے سے مرنا بہتر سمجھتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کی اپنی چوریاں اور ڈاکے زبان زد عام ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے انتخابات میں تاخیر کا اشارہ دیدیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا رویہ متکبرانہ اور غیر جمہوری ہے، اُن کے رویے کی ہی وجہ سے ملک میں مسائل ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان جہاں جہاں قانون کی خلاف ورزی کرے، اس پر ایف آئی آر ہونی چاہیے، اُن کے خلاف کوئی مقدمہ ایسا درج نہیں ہوا، جو جرم اُس نے نہ کیا ہو۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کے باہر جو کچھ ہوا عمران خان کی ایما اور کہنے پر ہوا، پی ٹی آئی چیئرمین مستقل طور پر نوجوان نسل کو افراتفری کا درس دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابے تبے کے کلچر نے سیاسی روایات کو روند ڈالا ہے، ہماری سیاست میں تو لوگ ایک دوسرے کے لیے عزت اور احترام رکھتے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان عدالتوں کے چکر کاٹیں گے تو بری باتیں کم سوچیں گے، 13مارچ کو فرد جرم عائد ہونے کے لیے پی ٹی آئی چیئرمین کو عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اس سے کنٹرول نہیں ہو رہی تھی، اس سے لوگ ناراض تھے، مہنگائی کو ہم بھی کنٹرول نہیں کرسکے اس لیے لوگ ہم سے ناراض ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کی کوئی مقبولیت اور بیانیہ نہیں، یہ کہتے تھے کہ پوری قوم ساتھ ہے، جیل بھرو تحریک میں 250 افراد نے گرفتاری نہیں دی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف واپس آجائیں اور ن لیگ کی قیادت کریں تو ہم الیکشن بھی جیت کر دکھائیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ انتخابات جب بھی ہوں گے، ن لیگ کی مہم بھرپور اور نواز شریف کی زیر قیادت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں صرف 90 دن کا ہندسہ نہیں اور بھی بہت کچھ ہے، عمران خان نے ہر وہ بات جو کی ہے، وہ اُس کے الٹ گیا ہے، اس کے تمام احتجاج، لانگ مارچ عوام کا سمندر سب ناکام ہوئے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ریلی نکالنا ہی سبب بنے گا عمران خان کو عدالت میں حاضر ہونا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.