منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 206 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 24ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 206 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس کےلیے کپتان شاداب خان اور محمد رضوان میدان میں اترے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ملتان سلطانز نے شان مسعود اور ٹم ڈیوڈ کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 205 رنز بنائے۔

ملتان کی طرف سے شان مسعود نے 75 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے اس دوران 12 چوکے لگائے جبکہ ٹم ڈیوڈ نے 60 رنز کی باری کے دوران 5 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔

ملتان کی طرف سے کپتان محمد رضوان نے 33، رئیلی روسو نے 15 اور ڈیوڈ ملر نے 11 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان اور محمد وسیم نے 2،2 جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز ایونٹ میں اب تک 7،7 میچز کھیل چکی ہیں، شاداب خان الیون 5 میچز میں فاتح رہی جبکہ 2 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری طرف ملتان سلطانز 4 میچ میں فتحیاب رہی جبکہ 3 میں اسے شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل میں کھیلے گئے آخری 5 میچوں میں سے 4 میں ملتان سلطانز فاتح رہی جبکہ 1 میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیتا۔

پی ایس ایل 8 میں 19 فروری کو ملتان اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں آخری بار مدمقابل آئیں تھیں، جس میں ملتان نے اسلام آباد کو 52 رنز سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.