منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

خواجہ سعد رفیق نے انتخابات میں تاخیر کا اشارہ دے دیا

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے انتخابات میں تاخیر کا اشارہ دیدیا۔

ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں الیکشن ہوگا بھی یا نہیں؟ پتا نہیں ہے، یہ بات فیصلے دینے والے بھی جانتے ہیں کہ نہیں؟

وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کی برباد ترین معیشت موجودہ حالات میں بہتر نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ پہلے ایک جعلساز کو ہیرو بنایا، پھر اصل ہیروز کو زیرو بنایا، پھر ایسے فیصلے دیے جن سے ریاست کی چولیں ہل گئیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ کیا کھچڑی پکانے والے نہیں جانتے تھے کہ یہ کھچڑی بھی کھانا پڑے گی؟

ان کا کہنا تھاکہ اس وقت تو سارے حصے دار تھے، آج آپ کہہ رہے ہیں لیول پلیئنگ فیلڈ کے بغیر الیکشن کرادو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.