وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سرکاری زمین واگزار کروانے سے متعلق کہنا ہے کہ گزشتہ 2 روز میں قبضہ مافیا سے 2482 ایکڑ اراضی واگزار کروائی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واگزار کروائی گئی اراضی کی مالیت 4 ارب 93 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے، قبضہ مافیا کے خلاف 32 ایف آئی آر درج کی گئیں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کے مکمل خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی، سرکاری اراضی پر قابض افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ قبضہ مافیا کےخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، قیمتی سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے محفوظ بنائیں گے۔
Comments are closed.