پیر 13؍شعبان المعظم 1444ھ6؍مارچ 2023ء

آئی ایم ایف نے پاکستان کے فیصلوں پر اطمینان کا اظہار کردیا

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے کیے گئے فیصلوں پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے حکام کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں، پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے جون تک پاکستان کو 10 ارب ڈالر کی فنڈنگ سے آگاہ کر دیا، پہلی بار تمام اہداف کے حصول پر آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ سامنے نہیں آیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کافی ڈو مور کر چکا، کوئی ایسی شرط نہیں جس پر عملدرآمد نہ ہوا ہو۔

پاکستان نے مؤقف دیا کہ آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول معاہدے سے قبل پیشگی اہداف بھی حاصل کر چکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو اسٹاف لیول معاہدہ جلد سے جلد کرنے پر اصرار کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے قرض کے رول اوور نے زرمبادلہ ذخائر بہتر کر دیے، مزید رقم 800 ملین ڈالر مارچ میں آجائے گی۔

زر مبادلہ ذخائر بہتر ہونے سے آئی ایم ایف کی آخری پیشگی شرط بھی پوری ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.