پیر 13؍شعبان المعظم 1444ھ6؍مارچ 2023ء

سہیل تنویر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستانی کرکٹر سہیل تنویر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ 

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔ 

سہیل تنویر نے کہا کہ وہ تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہورہے ہیں۔ 

ساتھ میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ 

سہیل تنویر نے قومی کرکٹ ٹیم میں موقع دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.