منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

کوئٹہ کے تھانے میں مقدمہ شہری عبدالخلیل کاکڑ کی درخواست پر درج کیا گیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے سوال اٹھایا ہے کہ ’کیا عمران خان عدالت اور قانون سے طاقتور ہے؟‘

عمران خان پر ایف آئی آر الیکٹرانک کرائمنز کی روک تھام سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے خلاف بےبنیاد الزامات عائد کئے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے افسران کے خلاف بلاجواز اشتعال انگیز تقاریر کر کے نفرت پھیلائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.