پیر 13؍شعبان المعظم 1444ھ6؍مارچ 2023ء

راولپنڈی : شادی کی تقریب میں دلہن کا زیور چوری ہوگیا

پنجاب کے شہر راولپنڈی کے علاقے چھنی پُل میں شادی کی تقریب میں دلہن کا زیور چوری ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شادی ہال کی لائٹیں بند ہونے پر سلامی کی رقم اور دلہن کا زیور چوری ہوگیا۔

تھانہ روات میں دلہن کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص نے رخصتی کے وقت لائٹس بند کرکے اندھیرے میں واردات کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.