منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

اسلام آباد پولیس نے شبلی فراز سمیت 150 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو وارنٹ گرفتاری موصول کروانے کیلئے لاہور آنے والی اسلام آباد پولیس نے شبلی فراز سمیت 150 نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

 مقدمہ ایس ایچ او تھانا سیکریٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر کی مدعیت میں تھانا ریس کورس لاہور میں درج کروایا گیا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ قانون پر عمل کریں گے، ہم امید کرتے ہیں وہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او تھانا سیکریٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری لے کر عمران خان نیازی کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور پہنچے۔

جہاں شبلی فراز نے غلط بیانی کرتے ہوئے کارِ سرکار میں مداخلت کی اور لکھ کر دیا کہ عمرن خان نیازی وہاں موجود نہیں ہیں جبکہ اس موقع پر ڈنڈوں سے مسلح 100 سے ڈیڑھ سو کارکنوں نے انہیں روکے رکھا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.