پیر 13؍شعبان المعظم 1444ھ6؍مارچ 2023ء

ڈاکٹر حسن محی الدین پیرس میں شب برات کی محفل سے خطاب کرینگے

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری منگل کی شب پیرس کے نواحی علاقے ویلرلیبل میں ایک معروف ریسٹورنٹ کے ہال میں شب برات کی محفل سے خطاب کریں گے۔

اس حوالے سے صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری پیرس پہنچ گئے، پیرس ایئرپورٹ پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ 

استقبال کرنے والوں میں علامہ حسن میر قادری ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل، راجہ بابر حسین  صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، سینئر نائب صدر حسن ارشد، طارق حسین منہاج ویلفئیر  فاؤنڈیشن، اور منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ، قاضی محمد دلشاد منہاج ویلفئیرفاؤنڈیشن اور جوائنٹ سیکریٹری منہاج ویلفئیر  فاؤنڈیشن یورپ، محمد راشد نائب ناظم میڈیا، ارشد مہر، ندیم مہر، عمران یونس اور دیگر شامل تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.