سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے شور شرابہ کیا، اسپیکر کی جانب سے تقریر روکنے پر پی ٹی آئی کے رکن فردوس شمیم نقوی نے شیروانی اتار کر احتجاج کیا۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے کے موقع پر حکومتی اراکین نے فردوس شمیم نقوی کی ترکی ٹوپی پر تنقید کی اور اسپیکر نے ان کی تقریر روک دی۔
جس پر پی ٹی آئی کے رکن نے شیروانی اتار دی اور کرتے کے بٹن کھول دیے۔
آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں خواتین بھی موجود ہیں آپ ایسی حرکت نہیں کریں۔
حکومتی رکن شرمیلا فاروقی بھی آگ بگولہ ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا فردوس شمیم نقوی گھر میں بھی اپنی بیٹیوں کے سامنے کپڑے اتاریں گے، ان کو تمیز نہیں ہے۔
Comments are closed.