پیر 13؍شعبان المعظم 1444ھ6؍مارچ 2023ء

شہزادہ ہیری شاہی خاندان کے اصول کیخلاف شادی پر داڑھی میں کیوں نظر آئے؟

برطانوی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری نے شادی کے دن فوجی وردی میں داڑھی کے ساتھ نظر آنے کی وجہ بتادی ہے۔

شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب ’اسپیئر‘میں انکشاف کیا کہ اُنہیں اپنی شادی کے روز داڑھی میں نظر آنے کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے ملکہ الزبتھ دوم سے  خصوصی اجازت لینی پڑی۔

اُنہوں نے شادی پر داڑھی میں نظر آنے کی اپنی خواہش کے بارے میں لکھا کہ’میں نے دادی سے پوچھا کہ کیا میں اپنی شادی کے لیے داڑھی رکھ لوں؟ جوکہ کوئی معمولی سا سوال نہیں تھا‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ میرا شادی کے روز داڑھی کیساتھ نظر آنا  شاہی خاندان کے پروٹوکول اور دیرینہ اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے، خاص طور پر اس وقت جب میں نے شادی کے روز اپنا آرمی یونیفارم بھی پہنا ہوا تھا‘۔

شہزادہ ہیری نے لکھا کہ ’برطانوی فوج میں داڑھی رکھنا ممنوع تھی لیکن جب میری شادی ہوئی اس وقت میں فوج میں نہیں تھا اور میں اپنی زندگی کی اتنی بڑی خوشی کے موقع پر اس چیز کو اپنے سے دور نہیں کرنا چاہتا تھا جوکہ میرے لیے پریشانی سے نجات کا باعث بنی‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ اس بات کی کوئی منطقی بنیاد تو نہیں ہے لیکن میں نے قطب جنوبی کے سفر کے دوران داڑھی بڑھائی اور پھر میں نے گھر واپس آنے کے بعد بھی اسےشیو نہیں کیا کیونکہ جب سے میں داڑھی بڑھائی تو اس سے مجھے اپنے اعصاب کو قابو کرنے میں مدد ملی‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.