پیر 13؍شعبان المعظم 1444ھ6؍مارچ 2023ء

ثاقب نثار عمران خان کے کہنے پر اس وقت بھی ججوں کو فون کر رہے ہیں، عطا تارڑ

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار عمران خان کے کہنے پر اس وقت بھی ججوں کو فون کر رہے ہیں۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ثاقب نثار نے بھائی کی پروموشن کیلئے پی کے ایل آئی اسپتال کو تباہ کیا، ثاقب نثار نے شیخ رشید کی گاڑی میں بیٹھ کر ان کی انتخابی مہم چلائی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ثاقب نثار نے عمران خان کی سہولت کاری کیلئے نواز شریف کو نااہل کروایا، میاں نواز شریف کو سزا دلوانے کیلئے ثاقب نثار نے منتظم جج بٹھائے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ثاقب نثار بتائیں خیبر پختونخوا حکومت کے کتنے از خود نوٹس لیے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.