پیر 13؍شعبان المعظم 1444ھ6؍مارچ 2023ء

ای سی سی کی مردم شماری کیلئے 12 ارب روپے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مردم شماری کے لیے 12 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈارکی زیرِ صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مردم شماری کے لیے 12 ارب روپے کی منظوری دی۔

اسلام آباد، لاہور سمیت ملک بھر میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ساتویں مردم شماری کے لیے مزید 12 ارب روپے کی منظوری بعد میں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ یکم مارچ سے ملک بھر میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز ہو گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.