پیر 13؍شعبان المعظم 1444ھ6؍مارچ 2023ء

عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کا معاملہ، رانا ثناء اللّٰہ کیخلاف درخواست خارج

لاہور ہائی کورٹ نے عدلیہ کو مبینہ طور پر اسکینڈلائز کرنے پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مقامی وکیل کی اپیل پر سماعت کی۔

دو رکنی بینچ نے رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست خارج کر دی۔

عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.