منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر گرفتار

پولیس افسر کو زخمی کرنے والا لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مخبر خاص کی اطلاع پر مارے گئے چھاپے کے دوران ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ سے ہے اور اس کی شناخت عبدالرحیم عرف پی آئی اے کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود میں پیش آیا، ملزم سے اسلحہ بمعہ راؤنڈز اور 1 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

ملزم عزیر بلوچ گروپ کے نام پر سنگین نوعیت کے جرائم کی وارداتیں کرتا تھا، ملزم پولیس کو قتل، پولیس مقابلوں اور اقدام قتل کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ ملزم کا مزید سابقہ کرمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.