منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

شبلی فراز سمیت کسی نے نہیں کہا کہ عمران خان زمان پارک میں موجود نہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شبلی فراز سمیت کسی نے نہیں کہا کہ عمران خان زمان پارک میں موجود نہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ آج عمران خان کو گرفتار کرنے کی ایک اور کوشش کی گئی، یہ حکومت لاشوں اور خون کی تلاش میں ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے مریم نواز اور رانا ثناء اللّٰہ کو عمران خان کی ٹیم کا اہم کھلاڑی کہہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہلے ہی عمران خان کی 9 مارچ تک کی حفاظتی ضمانت دے چکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ شبلی فراز سمیت کسی نے یہ نہیں کہا کہ عمران خان زمان پارک میں موجود نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ درخواست پر نمبر لگ جائے، عمران خان پر اس وقت 74 ایف آئی آرز ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین پر جو کیسز بنائے گئے ہیں وہ مضحکہ خیز ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کے اعلان کے ساتھ عمران خان کو ڈاکٹرز سے انتخابی مہم چلانے کی اجازت مل گئی۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، یہ پاکستان کے لوگوں کو ووٹ کا حق نہیں دینا چاہتے جو ہم نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات ملی ہیں پچھلی جو پیشی ہوئی اس پر بھی عمران خان پر قاتلانہ حملہ تیار تھا، عمران خان کو حقیقی خطرہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.