
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے پاس 9 مارچ تک کی حفاظتی ضمانت موجود ہے۔
عمران خان کی گرفتاری کےلیے اسلام آباد پولیس کی زمان پارک آمد کے معاملے پر فواد چوہدری نے ردِعمل دیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی 9 مارچ تک کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے جاری کی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش کا مقصد لاشیں گرانا ہے، سابق وزیراعظم جیل سے نہیں ڈرتے، دراصل حکمران پاکستان کے شعور کو قید کرنا چاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 15، 20 منٹ کے نوٹس پر ہزاروں کارکن پہنچ گئے ہیں، جان بوجھ کر حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ امن و امان کا مسئلہ پیدا کرکے الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں، پورا پاکستان عمران خان کے پیچھے کھڑا ہے، جیت ہماری ہوگی۔
Comments are closed.