اتوار 12؍شعبان المعظم 1444ھ5؍مارچ 2023ء

عمران خان عدالتی احکام کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، شرجیل میمن

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عدالتی احکامات پر گرفتاری دینے سے انکار کر رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے عدالتی احکامات کی دھجیاں اُڑائی جارہی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مشتعل کارکنوں نے ایس ایس پی اسلام آباد طاہر حسین کو گھیرلیا ہے۔

انہوں نے سپریم کورٹ سے عمران خان کے عدالتی احکامات نہ ماننے کے معاملے پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اگر آج عمران خان گرفتار نہ ہوئے تو کل کوئی عدالتی احکامات پر گرفتاری نہیں دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان نے غلط کام نہیں کیا تو لوگوں کو کیوں جمع کر رہے ہیں، لاڈلے کے لیے الگ قانون بلکہ کوئی قانون ہی نہیں ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے اعلان کیا کہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورا ملک جام کردیں گے۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور عام آدمی کےلیے قانون یکساں نہیں، اس لاڈلے کے ساتھ ہمیشہ قانون سے ماورا برتاؤ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو کسی سیاسی مقدمے میں نہیں توشہ خانہ چوری کے کیس میں بلایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا گرفتاری نہ دینا قانون کے منہ پر تمانچہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.