پیر 13؍شعبان المعظم 1444ھ6؍مارچ 2023ء

امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہوا ہے، تیمور سلیم جھگڑا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی کے زیر اہتمام پشاور میں مہنگائی کے خلاف اور انتخابی مہم کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کی۔ 

اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ریلی بدترین مہنگائی اور انتخابی مہم کا حصہ ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چوروں کے ٹولے نے ملک کی معیشت تباہ کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے، پی ڈی ایم کو بھاگنے کا موقع نہیں دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.