اتوار 12؍شعبان المعظم 1444ھ5؍مارچ 2023ء

عمران خان کا تقریر کے بعد اہم اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے زمان پارک میں تقریر کرنے کے بعد اہم اعلان کردیا۔

زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کے بعد عمران خان نے اعلان کیا کہ آپ جانباز اسکواڈ ہیں، رات10 بجے تک باہر رہنا ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ قانون پر عمل کریں گے، ہم امید کرتے ہیں وہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت چاروں طرف سے پولیس لے کر آگئی ہے، اندیشہ ہے یہ گرفتاری کریں۔

عمران خان نے کہا کہ آپ نے رات 10 بجے تک رہنا ہے، پھر لاہور کے دوست آجائیں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس زمان پارک لاہور پہنچ گئی۔

پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ساتھ لاہور پولیس کے اہلکار بھی موجود ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس زمان پارک لاہور پہنچ گئی۔

اس موقع پر اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ہم عدالت کے حکم سے زمان پارک آئے ہیں، عمران خان توشہ خانہ کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کو عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر جانے سے روکا جا رہا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے حکام کا کہنا تھا کہ ایس پی کی سربراہی میں آئے ہیں، ہمارے ساتھ پولیس فورس بھی موجود ہے، ہمیں لاہور پولیس کی معاونت بھی حاصل ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر، فواد چوہدری اور سینیٹر اعجاز چوہدری بھی زمان پارک میں موجود ہیں۔

تحریک انصاف کے کچھ کارکن بھی ڈنڈے لے کر زمان پارک پہنچے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.