اتوار 12؍شعبان المعظم 1444ھ5؍مارچ 2023ء

عمران خان کو قتل کروانا چاہتے ہیں، خرم شیر زمان

پاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ یہ عمران خان کو قتل کروانا چاہتے ہیں، ان کے پاس دوسرا کوئی آپشن نہیں ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ یہ تماشا لگا کر کسی طرح سے عمران کی جان لینا چاہتے ہیں، عمران خان نے قوم کا مقدمہ لڑا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ قانون پر عمل کریں گے، ہم امید کرتے ہیں وہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ جو بھگوڑا باہر گیا تھا اس کو گرفتار کرکے کیوں نہیں لاتے؟، ملک سے فرار ہونے والے کو بھی واپس لایا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو اور بینظیر کا بھی اس طرح سے قتل ہوا، سندھ حکومت بھی عمران خان کو نقصان کی ذمہ دار ہوگی۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت سن لے ان کے ساتھ یہاں کچھ اور ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.