اتوار 12؍شعبان المعظم 1444ھ5؍مارچ 2023ء

سید زین شاہ آئی سی یو میں منتقل

طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں داخل سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ کو انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان خواجہ نوید امین نے سید زین شاہ کو نجی اسپتال کے آئی سی یو منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نمونیا کے باعث ان کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ کو ناساز طبیعت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ سید زین شاہ تاحال آئی سی یو میں ہیں اور ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔

واضح رہے کہ سید زین شاہ کو سانس لینے میں تکلیف اور دشواری کی وجہ سے 3 مارچ کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.