اتوار 12؍شعبان المعظم 1444ھ5؍مارچ 2023ء

چین کی معاشی ترقی کا ہدف 5 فیصد مقرر

چین نے رواں سال کے لیے معاشی ترقی کا ہدف تقریباً 5 فیصد مقرر کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی جانب سے معاشی ترقی کا مقررہ 5 فیصد ہدف گزشتہ دہائیوں کا کم ترین ہدف ہے۔

چینی وزیرِ اعظم نے سالانہ نیشنل پیپلز کانگریس سے خطاب میں اقتصادی ترقی کے ہدف کا اعلان کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کا اس سال ’تقریباً 12 ملین نئی ملازمتیں‘ پیدا کر کے شہری بے روزگاری کی شرح کو 5.5 فیصد تک لے جانے کا ارادہ ہے۔

چین نے دفاعی بجٹ 7.2 فی صد بڑھانے کا اعلان کیا ہے جو 225 ارب ڈالرز بنتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.