اتوار 12؍شعبان المعظم 1444ھ5؍مارچ 2023ء

کراچی گیمز میں آج 10 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے

کراچی گیمز میں آج 10 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جن میں ہاکی، سائیکل ریس، آرچری، ملاکھڑا، ریسلنگ، اسنوکر، ٹینس آرم ریسلنگ اور دیگر شامل ہیں۔

اس ایونٹ میں آج 7 نئے کھیلوں کے مقابلے بھی شروع ہوں گے جبکہ یہاں  42 گیمز کے 5 ہزار سے زائد کھلاڑی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

کراچی گیمز میں کرکٹ، فٹبال اور باسکٹ بال کا گزشتہ روز آغاز ہوا تھا۔

کراچی بلدیہ کراچی کے تحت کراچی گیمز رنگارنگ اور پر…

کراچی گیمز میں شامل 42 کھیلوں میں سے 27 میں خواتین بھی حصہ لے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بلدیہ کراچی کے تحت کراچی گیمز جمعے سے شروع ہوئے تھے جن کا افتتاح گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.