منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

ہمیں اپنے بولرز پر یقین ہے، شاہین شاہ آفریدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے بولرز پر یقین ہے کہ وہ اچھا کرسکتے ہیں۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبداللّٰہ شفیق نے میچ میں اچھی پارٹنر شپ لگائی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بنچ پر بیٹھے پلیئرز کو بھی موقع دیں گے۔

جیو نیوز سے بات چیت میں حسنین کا کہنا تھا کہ کوشش سب کر رہے ہیں لیکن رزلٹ ہمارے لیے اچھے نہیں آرہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے لاہور کےکراؤڈ کی جانب سے سپورٹ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر راشد خان نے کہا کہ بہترین پرفارمنس پر اللّٰہ کا شکر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی اسٹرینتھ کے مطابق بال کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.