سندھ کے وزیر اقلیتی امور گیان چند ایسرانی کا کہنا ہے کہ ہولی تہوار کے موقع پر ہندو برادری کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
صوبائی وزیر اقلیتی امور نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
گیان چند ایسرانی نے کہا کہ ہندو برادری 6 اور 7 مارچ کو ہولی کا تہوار منا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں ہندو برادری کی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں تاکہ وہ بلاخوف اپنا رنگوں کا تہوار روایتی جوش و خروش سے منا سکیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.