ہفتہ 11؍شعبان المعظم 1444ھ4؍مارچ 2023ء

سندھ ہائی کورٹ نے ایس پی ایس سی 2020 کے امتحانات کو مسترد کر دیا

سندھ ہائی کورٹ میں سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) 2020 کے امتحانات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے 2020 کے امتحانات کو مسترد کرتے ہوئے امیدواروں سے 2 ماہ کے اندر اندر دوبارہ امتحان لینے کا حکم جاری کر دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ امتحانات ہائی کورٹ کے آفیشل اسائنی اور اسسٹنٹ رجسٹرار کی زیر نگرانی لئےجائیں گے۔

سندھ ہائی کورٹ نے بتایا کہ چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) نے بھی رپورٹ میں ردوبدل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نتائج میں ردوبدل کے الزام میں ملوث افسران کو معطل کردیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ معطلی سے کام نہیں چلے گا ذمےداروں کا تعین کرکے انہیں سزا دیں۔

عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لئے 2 ماہ کی مہلت دیتے ہوئے حکم نامہ جاری کیا کہ اگر ذمہ داروں کے خلاف اطمینان بخش کارروائی نہ ہوئی تو عدالت خود فیصلہ کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.