ہفتہ 11؍شعبان المعظم 1444ھ4؍مارچ 2023ء

عمران خان بزدل آدمی، جیل جانے سے ڈرتا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان بزدل آدمی ہے، جیل جانے سے ڈرتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان ورکرز کو کہتا ہے جیلیں بھرو خود زمان پارک میں بیٹھا ہوا ہے۔

گوجرانوالہ کے مقامی ہوٹل میں اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم پرانے آرمی چیف کے کورٹ مارشل کا کہتا ہے اور نئے آرمی چیف کو کہتا ہے مجھے ملو۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف لوگوں کو وضاحت دیتا ہے کہ گرفتاری کیوں نہیں دے رہا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان بار بار اسٹیبلشمنٹ کو کہتا ہے میں یتیم ہوگیا ہوں، مجھے گود لے لو۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پارٹی آرگنائزیشن کے حوالے سے بات کی ہے، مریم نواز پارٹی کو نئی لائن پر استوار کرنا چاہتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.