ہفتہ 11؍شعبان المعظم 1444ھ4؍مارچ 2023ء

لاہور قلندرز نے خاکروب الفریڈ کی خواہش پوری کردی

لاہور قلندرز نے خاکروب کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے ملازم الفریڈ کی خواہش پوری کردی۔

الفریڈ نے کھلاڑیوں کے ساتھ فوٹوز بنوائیں اور اونرز ڈگ آؤٹ میں بیٹھ کر میچ دیکھا۔

انہیں بذریعہ قرعہ اندازی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ملی، ڈیوڈ ویزے نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قرعہ اندازی کی تھی۔

لاہور قلندرز نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 8 کے میچز میں قرعہ اندازی کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔

عمران خان انکلوژر میں بیٹھے شائقین کرکٹ وہاں موجود قلندرز باکس میں اپنا نام ڈال کر قرعہ اندازی کا حصہ بن سکتے ہیں۔

میچ کے دوران قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے فین کو گراؤنڈ میں لاکر اونرز ڈگ آؤٹ میں بٹھایا جائے گا۔

خوش قسمت کرکٹ فین کو کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوانے کی بھی اجازت ہوگی۔

لاہور قلندرز آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی میزبانی کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.