ہفتہ 11؍شعبان المعظم 1444ھ4؍مارچ 2023ء

ٹکٹوں کی تقسیم، عمران خان نے لاہور سے امیدواروں کو فائنل کر دیا

پنجاب میں پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے چیئرمین عمران خان نے لاہور سے امیدواروں کو فائنل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق حماد اظہر پی پی 125 جھنگ سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی پی 148 سے عبدالکریم، پی پی 149 مہر وسیم اور پی پی 152 سے وسیم قادر پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پی پی 169 سے اکرم عثمان، پی پی 164 سے علی بابا ، پی پی 153 سے یوسف میو امیدوار  ہیں۔

پی پی 156 سے علی وڑائچ، پی پی 157 سے حافظ فرحت عباس ، پی پی 158 سے مہر شرافت امیدوار  ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی پی 159 سے اعظم خاں نیازی، پی پی 162 سے ظہیر عباس کھوکھر ، پی پی 164 سے احمر رشید بھٹی امیدوار  ہیں۔

پی پی 165 سے خالد گجر، پی پی 166 سے سرفراز کھوکھر، پی پی 167 سے ندیم بارا، پی پی 160 سے مراد راس امیدوار  ہیں۔

پی پی 161 سے عاطف چوہدری، پی پی 168سے محمود الرشید، پی پی 170 سے میاں اسلم اقبال  ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی پی 172 سے زبیر نیازی۔پی پی 173 سے اصغر گجر امیدوار ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.