
امریکا کے شہر نیویارک کے چڑیا گھر کے کمرے نما پنجرے میں قید اُلو بلآخر آزاد ہونے میں کامیاب ہوگیا جو اب شہریوں کی توجہ کا مرکز بھی بن گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 2010ء سے چڑیا گھر میں موجود فلاکو نامی اُلو گزشتہ ماہ سینٹرل پارک چڑیا گھر کے احاطے سے اڑ گیا تھا۔
اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پنجرے میں اڑنے کے لیے زیادہ جگہ موجود نہیں تھی اور کسی نے پنجرے کی جالی کو کاٹ دیا تھا جس کے باعث اُلو باہر اڑ نکلا۔
رپورٹس کے مطابق اس اُلو کو اب شہر کے مختلف علاقوں میں اڑتے دیکھا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اُلو کو پکڑنے کی کافی کوششیں کیں، اس دوران پرندے کو اس کے من پسندیدہ کھانوں کا لالچ بھی دیا گیا تاہم کامیابی نہ مل سکی۔
امریکی میڈیا کے مطابق چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلاکو کو پکڑنے کا کام روک دیا گیا ہے کیونکہ اب وہ خود کا خیال رکھنے اور اپنی خوراک کا انتظام کرنے کے قابل ہوگیا ہے۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلاکو کی نگرانی جاری رہے گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق سینٹرل پارک چڑیا گھر کی قید سے آزاد ہونے والے اُلو کے پروں کی لمبائی 6 فٹ ہے اور اس کا شمار اس طرح کے دنیا کے بڑے پرندوں میں ہوتا ہے۔
Comments are closed.