ہفتہ 11؍شعبان المعظم 1444ھ4؍مارچ 2023ء

جاپان میں بلیوں کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کون پھینک رہا ہے؟

جاپان کے شہر سائتاما میں بلیوں کو مار کر ان کے ٹکڑے ملنے کا سلسہ جاری ہے جس سے شہریوں کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سائتاما شہر میں ایک دریا کے کنارے سے بلی کا کٹا ہوا سر اور پنجے ملےجس کے کچھ دن بعد ایک اسکول سے پولیس کو اسی بلی کے باقی ٹکڑے بھی ملے۔

رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے 10 دن بعد شہریوں کو فروری میں مزید 2 بلیوں کی مسخ شدہ لاشیں ملیں جن میں سے ایک کھیت اور دوسری سڑک کے کنارے پڑی ہوئی تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق اسکولوں کے اساتذہ کو بچوں کو گھروں تک چھوڑنے اور گروپس میں چلنے کا کہا گیا ہے جبکہ پولیس نے بھی علاقے میں گشت بڑھا دیا ہے۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان واقعات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، اس بات کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ ان تینوں بلیوں کی ملنے والی مسخ شدہ لاشوں کا آپس میں کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں جانوروں کو مارنا یا زخمی کرنا جرم ہے جس کی سزا 5 سال تک قید یا تقریباً 5 ملین ین (36ہزار 600 ڈالر) جرمانہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.