ہفتہ 11؍شعبان المعظم 1444ھ4؍مارچ 2023ء

چینی بینک نے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر رول اوور کر دیے، اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک چینی بینک نے پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم رول اوور کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ یہ قرض پاکستان نے چین کو ادا کر دیا تھا، اب چین نے یہ قرض پاکستان کو ایک بار پھر دے دیا ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق اس سہولت کے تحت پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر موصول ہو چکے ہیں بقایا 80 کروڑ ڈالر دو قسطوں میں جلد موصول ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس رقم کے آنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.