منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام ملازمین کو 10 فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں جاری کردی گئی ہیں۔

پی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں جنوری 2023 سے اضافہ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے سینئر آفیسرز ایسوسی ایشن کا اس متعلق کہنا ہے کہ تنخواہ میں اضافے سے ملازمین کو پریشانی سے نجات ملی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.