اتوار 12؍شعبان المعظم 1444ھ5؍مارچ 2023ء

معیشت آئندہ حکومت کے لیے بھی بڑا چیلنج ہوگی، ماہرین

معیشت پر نظر رکھنے والے ماہرین اور تجزیہ کاروں کی رائے کے مطابق ملک کی خراب معاشی صورتحال میں معیشت کو سنبھالا دینا اتنا آسان نہیں ہے، معیشت کی بہتری آئندہ حکومت کیلئے بھی بڑا چیلنج ہوگی۔

جیو نیوز کی خصوصی نشریات میں معاشی ماہرین نے کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک ہونا پڑے گا، صرف بیرون ملک کی امداد پر انحصار کافی نہیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی ریٹ کو 300 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 20 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملک میں مہنگائی کی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ یہ سب حکومتوں کا اپنا کیا دھرا ہے، اگر معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے وقت پر کرلئے گئے ہوتے تو اس کا بوجھ یوں عوام کو ایک ساتھ نہ اٹھانا پڑتا۔

معاشی ماہرین نے جون کے بعد ملک کی معیشت میں بہتری کی توقع ظاہر کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.