جمعہ 10؍شعبان المعظم 1444ھ3؍مارچ 2023ء

سرکاری حج اسکیم کا 50 فیصد کوٹہ پیشگی ڈالرز جمع کروانے والوں کو ملے گا

ڈالرز کی قلت کے باعث حکومت نے حج پالیسی تبدیل کردی۔ اب سرکاری حج اسکیم کا 50 فیصد کوٹہ انہیں ملے گا جو پیشگی ڈالرز جمع کروائیں گے۔

 ڈالرز میں حج اخراجات پیشگی جمع کروانے والے عازمین حج قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

ان عازمین حج کو قرعہ اندازی میں شامل ہونا ہوگا جو پاکستانی روپے میں حج اخراجات جمع کروائیں گے۔

حج پالیسی اگلے ہفتے کابینہ کو بھیجی جائے گی، جس کے بعد 8، 10 روز میں اس کی منظوری متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.