پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران خواتین کے نمائشی میچ میں غیر ملکی کرکٹرز بھی شریک ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق میچز کے لیے انگلینڈ، جنوبی افریقا، آئرلینڈ، بنگلادیش، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے پلیئرز سے رابطہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ کی ٹیمی بیماونٹ، ڈانی ویاٹ اور لارین وینفیلڈ ہل کی میچز میں شرکت کا امکان ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کی لاورا وولوارڈٹ، آئرلینڈ کی لاورا ڈینلی بھی پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کی جہاں آرا عالم، سری لنکا کی چماری اتاپتو اور نیوزی لینڈ کی لی تاہوہو بھی شریک ہوں گی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق خواتین کے نمائشی میچز کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس اور آسٹریلیا کی ٹیس فلنٹوف کو لانے کے لیے بھی کوشاں ہے۔
خواتین کے نمائشی میچز 8، 10 اور 11 مارچ کو راولپنڈی میں ہوں گے، یہ مقابلے پاکستان سپر لیگ مقابلوں کے سائیڈ لائنز پر ہوں گے۔
Comments are closed.