جمعہ 10؍شعبان المعظم 1444ھ3؍مارچ 2023ء

لاہور کے طالب علموں کے گینگ کا سربراہ کراچی سے گرفتار

لاہور کے علاقے گلبرگ میں طالب علموں کے گینگ 102 کی پرتشدد کارروائیوں کے بعد پولیس کی جانب سے گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ گینگ کے سرغنہ سمیت 8 ممبران کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق گینگ کے سرغنہ فخر زمان کو کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ جبکہ دیگر ملزمان کو گلبرگ انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کر رہے ہیں۔

طالب علموں کا یہ 25 رکنی گینگ مختلف اسکولوں کے باہر لڑکوں کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ ملزمان تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرکے خوف و ہراس پھیلاتے تھے۔

 سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کے مطابق ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.