ہفتہ 11؍شعبان المعظم 1444ھ4؍مارچ 2023ء

دوستوں کو مفت پی ایس ایل میچ دکھانے پر ڈولفن اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

لاہور میں دوستوں کو مفت پی ایس ایل کا میچ دکھانے پر ڈولفن اہلکار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دوسری طرف ایس پی ڈولفن نے اہلکار کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقامی پولیس نے ڈولفن اہلکار منور حسین کو 6 ساتھیوں سمیت قذافی اسٹیڈیم کے گیٹ نمبر 5 سے حراست میں لیا، ڈولفن اہلکار نے میچ کے دوران چھ افراد کی بغیر ٹکٹ انٹری کروائی۔

پولیس نے مفت میچ دیکھنے والوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

ایس پی ڈولفن ذوہیب رانجھا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈولفن اہلکارکو معطل کر کے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو واقعے  کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.