جمعہ 10؍شعبان المعظم 1444ھ3؍مارچ 2023ء

گوجرانوالا: ن لیگ کے ورکرز کنونشن کے موقع پر ہوائی فائرنگ، کارکن زخمی

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے کارکن شدید زخمی ہوگیا۔

احسن نامی نوجوان کے سر میں گولی لگی، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ کے وی آئی پی گیٹ کے باہر سے مشتبہ نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔

زیر حراست نوجوان جلسہ گاہ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.